۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رمضان المبارک

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور اس کی برکات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

شَهْرُ رَمَضانَ شَهْرُ اللّه ِ عَزَّوَجَلَّ وَ هُوَ شَهْرٌ يُضاعِفُ اللّه ُ فيهِ الْحَسَناتِوَ يَمحو فيهِ السَّيِّئاتِ وَ هُوَ شَهْرُ الْبَرَكَةِ؛

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

ماہِ رمضان المبارک، خدا کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں خدا نیکیوں کو بڑھاتا ہے اور گناہوں کو مٹاتا ہے اور یہ مہینہ (انتہائی) بابرکت ہے۔

بحارالأنوار، ج ۹۶، ص ۳۴۰، ح ۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .